ممتاز امریکی جریدے ’ٹائم‘ نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’سال 2016ء کی شخصیت‘ قرار دیا ہے۔ یہ بات اس جریدے کی جانب سے نیویارک میں بتائی گئی ہے۔ اپنے ابتدائی رد عمل میں ٹرمپ نے اسے اپنے لیے ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔
گزشتہ سال ارب پتی ٹرمپ تیسرے نمبر پر رہے تھے جبکہ شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے قائد ابو بکر البغدادی اُن سے آگے تھے۔ دو ہزار پندرہ میں یہ اعزاز جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے حصے میں آیا تھا اور وہ تقریباً تیس سال کے عرصے میں یہ اعزاز پانے والی پہلی خاتون تھیں












