جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جےآئی ٹی نےحتمی رپورٹ سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرا دی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 620 افراد کو نوٹس بھیجے گئے، 470 افراد نے خود یا وکیل کے ذریعے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرایا۔
جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ 104 جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے تقریباً 210 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ 10 سے زائد والیمز پر مشتمل ہے۔
سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاونٹس کیس کی سماعت 24 دسمبر کو ہوگی۔













