پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون میں شرکت کیلئے انگلینڈ کے مزید 6 کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ جیمزونس کا اینٹی
جین ٹیسٹ منفی آیا ہے، وہ آج پریکٹس سیشن میں ایکشن میں ہوں گے۔
اعظم خان نے مزید کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم آج شام معین خان اکیڈمی میں پریکٹس کرے گی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جیسن رائے بھی کراچی پہنچ گئے ہیں، وہ تین روزہ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ جوائن کریں گے۔












