بشریٰ بی بی کی رپورٹس کلیئر قرار، گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے: اسپتال ذرائع

1
1354

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا چیک اپ مکمل کرلیا گیا اور ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قرار دے دیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی ٹیسٹ کیلئے 6 گھنٹے اسلام آباد کے نجی اسپتال میں رہیں جہاں ان کی انڈوسکوپی سمیت متعدد ٹیسٹ کیے گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کرانے سے انکار کیا اور خون کا نمونہ نہیں دیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی اینڈو اسکوپی،الٹراساؤنڈ، ایکو اور ای سی جی کی گئی جبکہ چیک اپ کے وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعاصم بھی موجود تھے۔

طبی معائنے کی درخواستیں منظور، نجی اسپتال سے بشریٰ بی بی کی اینڈو اسکوپی کرانیکا حکم

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے تمام رپورٹس کلیئر قرار دے دیں۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو معدے یعنی گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے۔

اسپتال ذرائع نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کا خون کا نمونا نہ دینے کا معاملہ حتمی رپورٹ میں تحریر کیا جائے گا اور میڈیکل رپورٹس ڈاکٹرعاصم، جیل سپرنٹنڈنٹ اور پمز اسپتال کو فراہم کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دو روز میں نجی اسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

SHARE

1 COMMENT

  1. جو اس دھرتی پر چلتا پھرتا ھے اسے ایک روز اس کے نیچے جانا ھوتا ھے۔
    اللہ آپ کو اور ان کے چاھنے والوں کو صبر جمیل عطا فرماے۔الہی آمین! ثم آمین

LEAVE A REPLY