پاکستان کو جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے، چوتھا ون ڈے آج جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ پروٹیز کو سیریز میں دوایک کی برتری حاصل ہے۔
سیریز کے چوتھے ون ڈے کیلئے آج جوہانسبرگ میں دوپہر ایک بجے میدان سجے گا۔ پاکستانی ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے کیونکہ جنوبی افریقہ کوپانچ میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔
جوہانسبرگ کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار قرار دی جا رہی ہے، میچ ہائی سکورننگ ہونے کا امکان ہے،امام الحق پھر بڑی اننگز کھیلنے کو بے تاب ہیں، بابر اعظم اور محمد حفیظ بھی پروٹیز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
جنوبی افریقن ٹیم کا یونیفارم تبدیل ہو گیا، پروٹیز کھلاڑی آج گلابی وردی زیب تن کریں گے۔ جوہانسبرگ سٹیڈیم کا ریکارڈ سرفراز الیون کے لئے ڈراؤنا خواب بن گیا ہے، قومی ٹیم اس میدان پر سات میں سے چھ ون ڈے ہارچکی ہے۔












