پاکستان میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں طالبان کا ذرا بھی کنٹرول ہو .ڈی جی ائی ایس پی آر

0
215

لندن ۔ سید کوثر کاظمی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ 70 سال ھو گئے ہم کہه رہے ہیں پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے اور ابھی بھی پاکستان مشکل دور میں ہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان ،بھارت،سعودی عرب اورایران کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے۔

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں میڈیا بریفنگ کے موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا پاکستان پراکسی وارپریقین نہیں رکھتا اور نہ ہی خطے میں کشیدگی چاہتا ہے ،افغانستان اوربھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں ۔ایک وقت تھا ہم مغرب کی ڈارلنگ تھے ہمارے ایٹمی پروگرام کو بھی کسی نے نہیں روکا پیسے بھی دیے رفتہ رفتہ حالات بدلے اور مغرب کا رویہ بھی پاکستان سے بدلنے لگا

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں طالبان کا ذرا بھی کنٹرول ہو ۔ ردالفساد آپریشن کی کامیابی کے لیے مدارس اور دہشت گردوں کے درمیان رابطوں کو توڑنا ہے۔فوج نے حکومت کے ساتھ مل کر سوشل معیشت کو مستحکم کیا۔ملک میں ہر آفت کا مقابلہ فوج کرتی ہے سپاہی دن رات اپنی ڈیوٹی دے رہا ہے

۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ سعودی اتحاد میں راحیل شریف کی تقرری پاکستانی ریاست کا فیصلہ ہے، آپریشن ردالفساد کے تحت مدرسہ اصلاحات پرکام ہورہا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY