سوشل میڈیا پر پرستاروں کی تعداد، ماہرہ خان کی برتری برقرار

0
1008

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی مقبولیت کا اندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے لگایا جا سکتا ہے جس میں ان کے چاہنے والوں کی تعداد ان کی ہم پلہ دیگر اداکاراوں سے کہیں زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر ماہرہ خان کے پرستاروں کی تعداد 33 لاکھ 59 ہزار 746 ہے۔ ارمینا خان 23 لاکھ، ماورا حسین 14 لاکھ 18 ہزار 295، عروہ حسین 6 لاکھ 62 ہزار 706، تمغہ امتیاز کیلئے نامزد ہونے والی مہوش حیات 2 لاکھ، وینا ملک 2 لاکھ اور عائشہ عمر بھی تقریبا 2 لاکھ پرستاروں کے ساتھ ماہرہ خان سے کہیں پیچھے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان جیسی سینئر اداکاراوں کی موجودگی کے باوجود مہوش حیات کو تمغہ امتیاز کیلئے نامزد کیا گیا ہے جس پر شوبز حلقوں نے خاصی حیرانی کا اظہار کیا ہے اور اب پرستاروں کی تعداد بھی حکومت کو ایوارڈ نامزدگی کے فیصلے پر نظر ثانی کی صلاح دیتی نظر آتی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY