وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی خود ساختہ قیادت نہ کراچی کے عوام کی منتخب کردہ ہے اور نہ ہی حقیقی نمائندہ۔
ایم کیو ایم رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے ناصرحسین شاہ نے کہا کہ خالد مقبول کی پریس کانفرنس سے واضح ہے کہ وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، خالد مقبول کا ذہنی دباؤ قابلِ فہم ہے، ان کا علاج صرف وفاقی وزیرِ صحت کے پاس ہے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت صوبےکونہیں بلکہ عوام، تجارت، امن اور خوشحالی کویرغمال بنانےکی بات کررہی ہے،کراچی کے عوام ان کے چہرے اور ماضی کو خوب پہچانتےہیں، شہریوں نے انہیں مسترد کیا ہے۔












