ہار جیت کھیل کا حصہ، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لئے: وزیراعظم

0
1320

وزیراعظم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی، جاپان کے خلاف بھی پاکستانی ٹیم نے فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کے دل جیت لئے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عرصہ دراز کے بعد پاکستان نے قومی کھیل کے اس اہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی جو کہ انتہائی خوش آئند ہے، حکومت کھیلوں بالخصوص قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY