افغانستان میں نیٹو فورسز کی طرف سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ قندھار میں کیے گئے ایک حالیہ حملے میں ایک امریکی جنرل بھی زخمی ہوا تھا۔
ہندو کش کی اس ریاست میں نیٹو کے فوجی مشن کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں جو دو امریکی فوجی اہلکار زخمی ہوئے تھے، ان میں سے ایک بریگیڈیئر جنرل جیفری سمائلی بھی تھے۔
قندھار میں ایک اہم سکیورٹی اجلاس کے موقع پر صوبائی گورنر کی رہائش گاہ پر کیے گئے اس حملے میں صوبائی پولیس کے سربراہ ہلاک ہو گئے تھے۔ اس اجلاس میں افغانستان میں نیٹو دستوں کے اعلیٰ کمانڈر جنرل اسکاٹ ملر بھی شریک تھے، جو محفوظ رہے تھے۔











