ریپ، تشدد اور دہشتگردی، امریکا نے خواتین شہریوں کو اکیلے بھارت کے سفر سے روک دیا

0
566

امریکا نے اپنے شہریوں کیلئے بھارت کے سفر سے متعلق نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لیے 16 جون کو لیول 2 کی نئی ٹریول ایڈوازری جاری کی جس میں اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر کرتے ہوئے احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ تفریحی مقامات پر زیادتی کے واقعات (ریپ کیسز) اور جنسی تشدد انڈیا میں بڑھتے ہوئے جرائم میں سے ایک ہیں لہٰذا خواتین اکیلے بھارت کا سفر نا کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ایڈوائزی میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کی جانب سے تفریحی مقامات، شاپنگ مالز، حکومتی مقامات پر حملوں کا بھی امکان ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY