عمران خان نے کہا ہے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ پر اب چیخ و پکار کر رہے ہیں، حکمران جماعت کو اتنی ہی فکر تھی تو ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے پی ٹی آئی کی تجویز کی حمایت کیوں نہیں کی، منی لانڈرنگ پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر رہی ہے۔
عمران خان کی وزیر اعظم پر کڑی تنقید، اپنے ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اب ہارس ٹریڈنگ کے خلاف چیخ و پکار کر رہے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پیسے کا استعمال ہوا ہے مگر حکمران جماعت کو اتنی ہی فکر تھی تو تحریک انصاف کی تجویز کی حمایت کیوں نہیں کی۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے سینٹ الیکشن کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی تجویز دی،












