پاکستان تو فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا مگر ورلڈ کپ کی ٹرافی فروری کے پہلے ہفتے میں پاکستان آ رہی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کی یہ ٹرافی 3 فروری کو لاہور پہنچے گی اور اسے دو تین مقامات پر لے جایا جائے گا۔ ان مقامات کے بارے میں ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں۔ اس ایک روزہ دورے کے بعد یہ ٹرافی قازقستان چلی جائے گی۔

فیفا ورلڈ کپ 2018ء کی ٹرافی نے ستمبر 2017ء میں روس سے اپنا ٹور شروع کیا تھا۔ اب 50 ممالک سے ہوتے ہوئے یہ ٹرافی مئی 2018ء میں واپس روس پہنچے گی جہاں 14 جون سے ورلڈ کپ شروع ہوگا۔

یاد رہے کہ سیاسی مداخلت کے باعث فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کی یہ ٹرافی 1974 میں متعارف کرائی گئی تھی۔ اس ٹرافی کا وزن چھ کلو گرام تک ہوتا ہے اور اسے اٹھارہ قیراط سونے سے تیار کیا جاتا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY