ابوظبی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے،سری لنکا کے پہلی اننگزمیں 419 رنز کے جواب میں پاکستان نے 4 وکٹ کے نقصان پر 266 رنز سے اننگز کو آگے بڑھایا۔
ابو ظبی ٹیسٹ میں تیسرے دن قومی ٹیم نے 66 رنز پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کے دونوں اوپنرز شان مسعود 30 اور سمیع اسلم 31 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا۔
قومی ٹیم کو پہلا دھچکا سمیع اسلم کی صورت میں لگا جو 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بناکر پویلین لوٹے جب کہ صرف 2 رنز کے بعد ہی شان مسعود نے بھی اپنے ساتھی کو ڈریسنگ روم میں جوائن کیا، وہ 6 چوکوں کی مدد سے 59 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
تجربہ کار بیٹسمین اظہر علی اور اسد شفیق کے درمیان 79 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم اسد شفیق 39 رنز بناکر ہیراتھ کا شکار بنے جب کہ بابر اعظم بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 28 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے ، اس دوران اظہر علی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 5 ہزار رنز بھی مکمل کیے۔ اظہر علی 74 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں دوسرے دن سری لنکا کی پوری ٹیم 10 وکٹوں کے نقصان پر 419 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
سری لنکن کپتان چندیمل نے 155 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے لیگ اسپنر یاسر شاہ اور محمد عباس نے 3 ، 3 شکار کئے جب کہ حسن علی نے 2 اور حارث سہیل ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ محمد عامر کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY