آئی سی سی ویمنز کی بولنگ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میرساتویں پوزیشن پر آگئی، جبکہ ٹیم رینکنگ میں پاکستان ٹیم بھی ایک پوائنٹ کے اضافے سے بدستور ساتویں نمبر پر ہی موجود ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین شارجہ میں ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے بعد گزشتہ روز آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ویمنز ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلین ٹیم بدستور سرفہرست ہے۔
تیسرے ون ڈے میں پاکستان سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے 2 پوائنٹس کم ہو کر116 ہوگئے، جبکہ پاکستان کو جیت سے ایک پوائنٹ کا اضافہ ملا اور وہ 73 پوائنٹس کے ساتھ بدستور ساتویں نمبر پر ہے۔
سابق کپتان اور آل راؤنڈر ثناء میر نے سیریز میں 7 وکٹیں حاصل کیں اور ساتویں نمبر پر آگئیں۔
آئی سی سی ویمنز رینکنگ میں بیٹنگ کے شعبہ میں کوئی پاکستانی پلیئر شامل نہیں۔ کپتان بسمہ معروف ترقی پا کر 21 ویں، جویریہ ودود22 ویں جبکہ ناہیدہ بی بی 33 ویں پوزیشن پرموجود ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY