پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات پر جے آئی ٹی کی رپورٹ مسترد کردی

0
734

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی واقعات کا الزام چیئرمین پی ٹی آئی، قائدین اور کارکنان پرعائد کرنے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کا تحریک انصاف خصوصاً چیئرمین پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، من گھڑت رپورٹ 9 مئی واقعات کے حقیقی ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش ہے۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری کے بعد سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات کی مذمت کی تھی، 9 مئی کی گرفتاری کو بھی سپریم کورٹ نے مکمل غیرآئینی اور غیر قانونی قرار دیا تھا۔

ترجمان پی ٹی آئی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ آزادانہ تحقیقات تک جعلی جے آئی ٹی رپورٹس کی کوئی حیثیت نہیں، جے آئی ٹی کی من گھڑت رپورٹ کے خلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے حقیقی ذمہ داروں کے تعین کیلئے قانونی، آئینی و سیاسی راستہ اختیار کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY