اندھير نگرى،چوپٹ راج!فائزہ مشتاق

0
765

عدل و انصاف کسى بھی رياست کى بقاء کى ضامن ہے عوام تک انصاف کى عدم دسترس، رياستيں گومگو،رعايا کمزور اور حکمران ناقابل بھروسا کى کيفيت پيدا کرديتى ہے- نتیجتاً اندھير نگرى،چوپٹ راج رائج ہوجاتا ہے حقوق و تحفظ کى ذمہدار جہاں حکومت وقت ہوتى ہے وہيں عدليہ بھى انصاف کو رواں دواں میں رياست کا اہم جز ہے – صحافى برادرى بھى معاشرے کى ناہمواریوں کے سدھار میں کوشاں رہتى ہے،گويا درد انسانيت کے لئے منصفى راہيں متعين کرنا ہى صحافت ہے مگر صحافى ہى جب منصف کى تلاش میں ہو تو دل روتا ہے- گزشتہ دنوں خاتون صحافى منزہ سہام مرزا بھی تحفظ کے حصول کى دہائى ديتى دکھائى ديں – ان کا موقف تھا کہ ان کے سابق شوہر اور پي ٹى آئى کے ايم اين اے مستقل کئى برسوں سے انہيں ہراساں کررہے ہیں خاتون اپنا قانونى و اخلاقى حق استعمال کرتے ہوتے ،خلع لے چکى ہیں – اس کے بعد محض انتقامى کاروائى کے باعث انہيں تنگ کيا جارہا ہے ، مختلف اوچھے ہتھکنڈوں سے خاتون اور ان کا خاندان ذہنى اذيت سے دوچار ہیں – سياسى رسوخ و طاقت کے آگے قانونى چارہ گوئى بھی بےسود رہى – وزيراعظم عمران خان سے اہيل کرتے ہیں کہ ازخود نوٹس ليتے ہوئے معاملے کى تفتيش کريں- اقتدار کے ايوانوں میں آئے ہوئے،آپ کے ساتھيوں کے کسى بھى عمل کى ذمہ دارى آپ پر عائد ہوتى ہے- گويا ان کا صدق،آپ کا صدق ہے- مطالبہ کرتے ہیں کہ وزيراعظم پاکستان اس معاملے پر سنجيدگى سے غور فرمائیں اور جلد از جلد اقدامات اٹھائيں تاکہ رياست مدينہ میں حقوق اور جان و مال کى عملى پاسدارى ہوسکے-آپ سے بہتر کون جانتا ہے کہ ظلم کے بغير تو رياست قائم رہ سکتى ہے، مگر انصاف کے بغير نہیں !

SHARE

LEAVE A REPLY