آسٹریلین ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ٹم پین نے انگلینڈ کے خلاف آج شروع ہونے والے پہلے ایشز ٹیسٹ میں 7 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا منفرد ریکارڈ بنادیا۔
ٹم پین کاآسٹریلیا کیلئے سات برس بعد ٹیسٹ ہے، انہوں نے آخری بار اکتوبر 2010ءمیں بھارت کے خلا ف ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
آسٹریلوی سلیکٹرز نے ٹیم پین کو ریگولر کپتان میتھیو ویڈ پر ترجیح دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم میں منتخب کیا ۔
پین نے اکتوبر 2010ءسے 23 نومبر 2017ءکے دوران مجموعی طور پر 78 ٹیسٹ مس کئے، اسطرح وہ سابق ہم وطن کھلاڑی بریڈ ہوج کے ہم پلہ ہو گئے ہیں، انہوں نے بھی ایک ساتھ اتنے ہی میچز مس کئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY