انڈین اسٹار پلیئرورات کوہلی نے اپنے ایک انٹویو میں کہا کہ حقیقت سے قطع نظر بابراعظم تمام فارمیٹس میں دنیا کے نمبرون بلے باز ہیں۔

ورات کوہلی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران بابر کے ساتھ پہلی ملاقات کا بتایا کہ بابر اعظم کے ساتھ پہلی ملاقات 2019 کے ورلڈکپ کے دوران ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ مانچسٹر میں میچ کے بعد عماد وسیم میرے پاس آئے اور کہا کہ بابر آپکے ساتھ بات کرنا چاہتا ہے میں اور عماد وسیم ایک دوسرے کو انڈر 19 ورلڈکپ سے جانتے ہیں۔پھرمیں اور بابر بیٹھے اور گیم کے بارے میں بات کی۔

اپنے انٹرویو میں کوہلی نے کہا کہ حقیقت سے قطع نظر بابراعظم تمام فارمیٹس میں دنیا کے نمبرون بلے باز ہیں میں نے پہلے دن سے ہی بابر کی جانب سے عزت اور احترام پایا ہے۔

انڈین اسٹار پلیئر کا مزید کہناتھا کہ میں بابر کو کھیلتا دیکھ کر ہمیشہ انجوائے کرتا ہوں ،وہ مستقل مزاجی سے پرفارم کر رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY