آسٹریلین اوپن میں سال کے پہلے گرینڈ سلم میں بڑا اپ سیٹ ہوا ہے اورامریکا کی وینس ولیمزایونٹ سے باہر ہوگئیں،امریکی ٹینس پلئیرکوسوئیٹزرلینڈ کی بیس سالہ کھلاڑی بلینڈا بینک کے ہاتھوں پہلے ہی راونڈمیں شکست کا سامنا کرناپڑا۔

وینس ولیمز کو شکست دینے کے بعد بلینڈا بینک نے کہا کہ انکے لیے یہ فتح نہایت ہی اہم انھوں نے گزشتہ برس کی رنر اپ کو ہرایا ہے،بیس سالہ سوئس مس نے امریکن اسٹار کو ٹف ٹائم دیتے ہوئےپہلے ہی راونڈ میں شکست کا مزہ چکھا دیا۔

دوسرے سیٹ میں بھی بلینڈا نے سات پانچ سے کامیابی حاصل کی،ایک اور میچ مین جرمنی کی جیولیا جورجز نے امریکا کی صوفیہ کنین کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔

SHARE

LEAVE A REPLY