پانچ نومنتخب ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں پارٹی پوزیشن تبدیل ہو گئی، حکومتی اتحاد 176 اور اپوزیشن اتحاد کو 173ارکان کی حمایت حاصل ہے، اپوزیشن نے بھی آزاد ارکان سے دوبارہ رابطے کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پرپانچ ارکان نے حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تعداد 163 ہوگئی ہے جبکہ اتحادی مسلم لیگ ق کے ارکان کی تعداد 10 ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اتحاد کی تعداد 173 ہو گئی جبکہ مسلم لیگ ن کے ارکان کی تعداد 164، پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے، حکومتی اتحاد کے ارکان کی تعداد 171 ہے، حکومتی اتحاد کو چار آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کے رکن کی بھی حمایت حاصل ہے، اس حمایت کے بعد حکومتی اتحاد کی مجموعی تعداد 176 ہے۔

مسلم لیگ ن کے فیصل نیازی مستعفی ہوچکے ہیں۔ چوہدری نثار حلف اٹھانے کے بعد پارلیمانی کارروائی میں شرکت نہیں کر رہے، بیس نشستوں پر پنجاب میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY