پاکستان پیپلزپارٹی کے شبیر بجارانی بلا مقابلہ رکن سندھ اسمبلی کامیاب ہوگئے

الیکشن کمیشن نے پہلے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، شبیر بجارانی پی ایس 6 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے۔

یاد رہے چند روز قبل میر ہزار خان بجارانی کے بیٹے شبیر بجارانی نے پیپلز پارٹی سے راہیں الگ کرلیں لیکن پھر مراد علی شاہ اور دیگر ان کو منالیا تھا۔ بجارانی خاندان 48 سال سے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ الیکشن کمیشن نے شبیر علی بجارانی کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY