ڈرخوف نے مسلمان کو سوائے ملایئت کے کیا دیا،ڈاکٹر نگہت نسیم

0
1269

میری خواہش ہے کہ کبھی ایسی تحریریں بھی لگائی جایئں جس میں صرف محبت ہو ۔۔ خوف و ڈر نہ ہو ۔۔ انسان کو اجازت ہو واپس جانے کی اور جانا نہ چاہے کہ وہ اپنے کام مکمل کر کے آیا ہے ۔ وہ دنیا کی رنگارنگی سے بہتر سکون ابدیت میں پاتا ہے ۔

ڈر نے کی عمر سے بڑے ہونے کا وقت کیوں نہیں آیا مسلمانوں پر۔ ڈر خوف میں انسان کبھی محبت سے عبادت گزار نہیں ہو سکتا۔ ڈر خوف انسان کو ڈر خوف ہی سکھاتا ہے ۔ اور جو انسان سیکھتا اور پاتا ہے وہی دوسروں کو دیتا ہے ۔

سوچئے ڈر خوف نے مسلمانوں کو سوائے ملایئت کے کیا دیا ہے ۔ کیا اس خوف اور ڈر نے کوئی درویش کوئی ولی پیدا کیا ہے ۔۔ کیا اس ڈر اور خوف نے کوئی سایئنسداں بنایا ہے۔ ؟ میرے عزیز دوستو ڈر اور خوف کی آیات کے آگے پیچھے واقعات کا تسلسل ہوتا ہے جو ہم نظر انداز کر دیتے ہیں اور اپنی مرضی سے اپنے مضمون کے مطابق آیت چن لیتے ہیں اور چل پڑتے ہیں دنیا کو سنوارنے ۔۔

یاد رہے دنیا کو خود کو نہیں۔۔۔ ورنہ آپ کا عمل ہی بولتی ہوئی آیت ہوتا اور لوگ سنورنے کی آرزو کرتے ۔ ۔۔۔ ڈاکٹر نگہت نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY