انسان کی مثال ایک مکمل ریاست کی سی ہے

0
684

انسان کی مثال ایک مکمل ریاست کی سی ہے ۔ ۔ ۔ جس میں ادارے ، نظم و ضبط و نظام ، حکمران ، سفارتی و داخلی پالیسیز ، پارٹیز ، مافیاز ، عوام و خواص ، حکمران ، مظلوم و مقہور و ایلیٹ کلاس طبقہ ، بحران ، کمزوریاں ، قوتیں و صلاحیتیں اور قوانین وغیرہ موجود ہیں ۔ ۔ ۔
اس ریاست میں اور اس ریاست سے جڑے باہری و بیرونی دنیا میں انسان کو اعتدال و انصاف قایم رکھنا ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ اس کیلئے ایک سیاسی طریقہ کار اور سیاسی پالیسیز اپنانا ہوتی ہیں ۔ ۔ ۔ اگر وہ اس ریاست کو بہترین سیاست سے رام کیے رکھنے میں کامیاب ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ تو باہر کی عملی کائنات میں بہترین سیاست کا مظاہرہ کر سکتا ہے ۔ ۔ ۔ کیونکہ انسان اپنے اندر ایک مکمل مکتب مکمل یونیورسٹی مکمل تربیت کدہ ہے ۔ ۔ ۔ جہاں سے مل چکی تربیت باہری عملی دنیا اور ہر چھوٹے بڑے دنیاوی معاملے میں اس کے عمل کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے ۔ ۔ ۔
مثلاََ اس ریاست کیلئے بہترین سیاست مُحبت ہے ۔ ۔ ۔ انسان سے محبت ۔ ۔ ۔ اعلیٰ ظرفی ہے ۔ ۔ ۔ درگزر ہے ۔ ۔ ۔ صبر و استقامت ہے ۔ ۔ ۔ مسکراہٹ سے لُتھڑا ہوا رُخِ خندہ کُناں ہے ۔ ۔ ۔ احساسِ دردِ انسانی ہے ۔ ۔ ۔ شائستگی ہے ۔ ۔ ۔ اصول پسندی ہے ۔ ۔ ۔ مکر و فریب سے دوری ہے ۔ ۔ ۔ احساسِ جہالت ہے ۔ ۔ ۔ احساسِ طلبِ علم ہے ۔ ۔ ۔ خلوص و جانثاری ہے ۔ ۔ ۔ وعدہ وفائی ہے ۔ ۔ ۔ عدل و انصاف ہے ۔ ۔ ۔ حق سے کسی بھی صورت نہ ہٹنا ہے ۔ ۔ ۔ جلال و جمال ہے ۔ ۔ ۔ خاموشی ہے ۔ ۔ ۔ پستیوں سے اجتناب ہے ۔ ۔ ۔ نجاست سے دوری اور پاکیزگی و طہارت ہے ۔ ۔ ۔
یہی سیاست عملی زندگی میں بھی اعلیٰ و بہترین سیاست ہے ۔ ۔ ۔ انسان اپنی درونی ریاست سے ہی سیاست سیکھ کر عملاََ بڑا سیاستدان بن سکتا ہے ۔ ۔ ۔
جو انسان 6 فٹ کے قد پر مشتمل ریاست میں اپنی سیاست سے اعتدال و انصاف و نظم و ضبط نہ قایم کر پائے ۔ ۔ ۔ وہ ایک مکمل ملک میں پھیلے ہوئے کروڑوں ریاستوں میں کیونکر اپنی سیاست سے قابو کر پا سکے گا ۔ ۔ ۔
———-
جسٹن سنو

انتخاب : فائزہ عباس

SHARE

LEAVE A REPLY