ادلب میں روسی و شامی جنگی طیاروں کے حملے

0
197

شام کے صوبے اِدلب میں روس اور شام کے جنگی طیاروں نے اپنے حملوں سے ایک درجن مبینہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ بمباری ایران، روس اور ترکی کے صدور کی تہران سمٹ کے ایک روز بعد شروع کی گئی ہے۔

دوسری جانب شمالی کرد فورسز نے حکومتی فوج کے ساتھ ایک جھڑپ میں اٹھارہ فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ جھڑپ شام کے انتہائی شمال مشرقی کرد آبادی والے شہر قامشِلی میں ہوئی۔ اس لڑائی میں سات کرد فائٹرز مارے گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY