خامنہ ای کی آخری رسومات میں عوام کا اتنی بڑی تعداد میں نکلنا ایرانی قوم کے وقار، آزادی اور ترقی کے راستے پر تجدید عہد کا اظہار تھا: پزشکیان

0
3734

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے اور تدفین کی رسومات میں کروڑوں افراد کی شرکت کو ایرانی قوم کی وفاداری اور قومی یکجہتی سے تعبیر کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ کے اتحاد کے ایک پائیدار مظہر قرار دیا۔

مسعود پزشکیان کا کہنا تھا تہران، قم، مشہد، نجف اور کربلا میں عوام کی اس قدر بڑی تعداد میں شرکت اسلامی انقلاب سے دلی لگاؤ کو ظاہر کرتی ہے، عوام کا اتنی بڑی تعداد میں نکلنا صرف اپنے لیڈر کو خدا حافظ کہنا نہیں تھا بلکہ یہ ایرانی قوم کے وقار، آزادی، انصاف اور ترقی کے راستے پر اپنے عہد کی تجدید کا اظہار تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY