اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی مصروفیات کے باعث نواز شریف کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل پر سماعت نہیں ہو سکی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت کرنا تھی۔
تاہم کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے اکیس مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کی بریت اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھی ہے۔












