بھارت میں راہباؤں کے جنسی استحصال کا انکشاف

0
1739

بھارت میں بھی کیتھولک پادریوں کے ہاتھوں راہباؤں کے جنسی استحصال کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پورے بھارت میں راہباؤں کو کئی دہائیوں سے پادریوں کے ہاتھوں جنسی استحصال کا سامنا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق راہباؤں کو شکوہ ہے کہ کیتھولک مذہبی رہنما ان کے تحفظ کے لیے کچھ نہیں کرتے ، پادری مختلف طریقوں سے دباؤ ڈال کر انہیں جنسی تعلقات استوار کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس استحصال کی کہانیاں سامنے نہیں آپاتیں ، لیکن سرگوشیوں میں ہونے والی باتیں اس گھناؤنی صورتحال کو بےنقاب کرتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY