پاکستانی خاتون کا دبئی میں بڑا ‘جیک پاٹ’ لگ گیا

0
919

 پاکستانی خاتون آن لائن ٹکٹ خرید کر کروڑ پتی بن گئی، دبئی ڈیوٹی فری ملینیم لکی ڈرا میں 1 ملین ڈالر جیت لیے۔

دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 میں آن لائن ٹکٹ خریداروں میں سے دو خوش نصیب چننے کے لیے قرعہ اندازی کی گئی۔ دوبئی ڈیوٹی فری ملینیم لکی ڈرا کی قرعہ اندازی میں پاکستانی خاتون نے 1 ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی، جبکہ دوسرا انعام بھارتی خاتون نے جیتا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی 34 سالہ لیمیا مصطفی نے لکی ڈرا میں 1 ملین جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا انہوں نے بتایا کہ یہ آن لائن ٹکٹ شوہر کی تاریخ پیدائش کی بنیاد پر خریدا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین تھا کہ ایک دن میں یہ لکی ڈرا جیتوں گی اس موقع پر انہوں نے انعام دینے والی کمپنی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY