پوٹن ٹرمپ سے ملنے کے لیے تیار ہیں، کریملن

0
767

روس سفارتی سطح پر کشیدگی کے باوجود امریکا کے ساتھ سربراہی اجلاس کے لیے تیار ہے۔

کریملن کے ترجمان دیمتری پیشکوف نے کہا کہ ولادی میر پوٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ملاقات کو ممکن بنانے کا دارومدار واشنگٹن پر ہے۔ ان کے بقول روس کو امریکا کے ساتھ کام کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

ٹرمپ نے پوٹن کو روس کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں صدور کی جلد ملاقات ہو گی۔تاہم اس کے بعد سے امریکا اور روس کے باہمی روابط تناؤ کا شکار ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY