امریکی مڈٹرم الیکشن میں مشی گن سے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار عبدل السید کامیاب ہوگئے۔
امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج کا آنے کا سلسلہ جاری ہے، اہم مقابلوں کے ابتدائی نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے جب کہ ریپبلکنز پیچھے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق مشی گن میں ڈیموکریٹ عبدل السید نے سینیٹ کی نشست پر مائک راجرز کو شکست دیکر امریکی تاریخ میں سینیٹ کے لیے پہلے مسلمان رکن منتخب ہوگئے۔
انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد عبدل السید نے کہا کہ میرا نام عبدالرحمان محمد السید ہے، ہم نے کہا تھا اگر اللہ کی مرضی تو انشااللہ یہ ہوگا، لیکن ہم نے اب انشااللہ کو الحمداللہ میں تبدیل کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم میں میرے عقیدے اور میرے نام کو نشانہ بنایا گیا مگر میں نے ٹرمپ کے الزامات کے باوجود جہدوجہد جاری رکھی۔
عبدل السید کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیں ہرانے کے لیے انتخابی مہم میں خطیر رقم خرچ کی، میرے نام کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
الیکشن میں عبدل السید نے 51 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ مخالف امیدوار مائک راجرز 48 فیصد ووٹ حاصل کرسکے۔
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
امریکی مڈٹرم انتخابات میں مسلم امیدوار بھی میدان میں ہیں، کہیں سیاسی حریفوں سے براہِ راست مقابلہ تو کہیں کئی جماعتوں کے امیدوار آمنے سامنے ہیں۔
مشی گن سے فلسطینی نژاد امریکی رکنِ کانگریس رشیدہ طلیب ایک بار پھر انتخابی میدان میں ہیں جہاں ان کا مقابلہ 4 امیدواروں سے ہے،کیلیفورنیا میں عائشہ وہاب کا مقابلہ بھی اپنی ہی جماعت کی امیدوار میلیسا ہرنینڈز سے ہے۔
دوسری جانب عام انتخابات میں رشیدہ طلیب کے مدمقابل ری پبلکن جیمز ہوپر سمیت 3 دیگر جماعتوں کے امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ امریکی سیاست میں مسلم امیدواروں کی بڑھتی موجودگی کے ساتھ یہ انتخابی مقابلے بھی خاص اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔
امریکی ریاست الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن نشست جیت لی۔
امریکی میڈیا کے مطابق نبیلہ سید نے ری پبلکن امیدوار ڈاربی ہلز کو شکست دے کر 57 فیصد ووٹ لیے جب کہ ڈاربی ہلز کو 43 فیصد ووٹ ملے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہےکہ نبیلہ سید الینوائے کی ریاستی سینیٹ کی رکن منتخب ہوگئیں، نبیلہ سید 2022 میں الینوائے کی اسمبلی کی پہلی مسلمان ارکان میں شامل ہوئی تھیں اور ان کے والدین 1980 کی دہائی میں بھارتی شہرحیدرآباد سے امریکا منتقل ہوئے تھے۔
امریکی میڈیا کے مطابق نبیلہ سید کی انتخابی مہم میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ڈیٹا سینٹرز کا معاملہ اہم رہا۔
امریکی میڈیا کے مطابق نبیلہ سید نے اسمبلی سے سینیٹ تک کا انتخابی سفر طے کیا۔













