شمالی بھارت میں ایک ریل گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں کم از کم تینتالیس مسافر زخمی ہو گئے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک ریلوے اسٹیشن میں داخل ہونے سے قبل ایک ریل گاڑی پٹری سے اتر گئی۔ آج بدھ اٹھائیس دسمبر کو علی الصبح پیش آنے والے اس حادثے میں زخمی ہونے والے بعض مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پٹری سے اترنے کے بعد ریل گاڑی کے دو ڈبے ایک پل سے نیچے بھی گر گئے۔ بھارت میں حالیہ ہفتوں کے دوران یہ تیسرا ٹرین حادثہ ہے۔ رواں برس بیس نومبرکو کان پور کے ریلوے اسٹیشن میں داخل ہونے والی دو ٹرینوں کے درمیان ٹکر سے ڈیڑھ سو کے قریب مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY