ٹرمپ کا ڈنمارک سمیت 8 یورپی ممالک پر10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان

0
1001

یورپی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا۔

برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے اتحادیوں کے خلاف امریکی ٹیرف کے استعمال کو غلط قرار دیا۔ برطانیہ کی وزیر خارجہ یویٹ کوپر نے بھی کہا کہ گرین لینڈ کا مستقبل صرف گرین لینڈ کے باشندوں اور ڈنمارک کے لیے ہے۔

ٹرمپ کی گرین لینڈ پر امریکا کے مجوزہ قبضےکی مخالفت کرنیوالے ممالک پر ٹیرف کی دھمکی

ڈنمارک کے وزیراعظم نے کہا کہ یورپ صدر ٹرمپ کی دھمکیوں میں نہیں آئے گا۔ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے بھی واضح کیا کہ صدر ٹرمپ دھمکیوں کے ذریعے گرین لینڈ کا کنٹرول حاصل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ پر امریکی فوجی کارروائی نیٹو کے خاتمے کا سبب بن سکتی ہے۔

فرانس، جرمنی اور ناروے نے بھی صدر ٹرمپ کی دھمکی کو بلیک میلنگ قرار دیدیا۔ یورپی ردعمل کے لیے یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس جمعرات کو طلب کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر نے گرین پر قبضے کی مخالفت کرنے والے یورپی ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ نے یکم فروری سے یورپی ممالک سے آنے والے تمام اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے اور یکم جون سے اسے 25 فیصد تک بڑھانے کا اعلان کیا، ان یورپی ممالک میں برطانیہ، ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز اور فن لینڈ شامل ہیں۔

امریکی صدر نے تازہ بیان میں خبردار کیا کہ وہ اپنے بیان پر 100 فیصد قائم ہیں اورگرین لینڈ کے معاملے پر یورپی ممالک کی جانب سے مخالفت کی گئی تو ٹیرف عائد کریں گے۔

…………………..

امریکی صدر ٹرمپ نے ڈنمارک سمیت آٹھ یورپی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ پر پیغام جاری کردی، ٹیرف کا اطلاع ڈنمارک سمیت ناروے، سویڈن، برطانیہ، نیدرلینڈز اور فن لینڈ پر ہوگا۔

اُنہوں نے گرین لینڈ خریدنے کیلئے یورپی ممالک پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جب کہ یکم جون سے یورپی ممالک پر ٹیرف بڑھا کر25 فیصد کر دیا جائے گا۔

امریکی صدر کا اپنے مؤقف میں کہنا تھا کہ گرین لینڈ عالمی سلامتی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے، چین اور روس گرین لینڈ پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، گرین لینڈ کی حفاظت ڈنمارک کے بس کی بات نہیں، امریکا کے سوا کوئی گرین لینڈ کا دفاع نہیں کر سکتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کا حصول امریکی قومی سلامتی کیلئے ناگزیر ہے، یورپی ممالک کی گرین لینڈ آمد خطرناک صورتِ حال پیدا کر رہی ہے، امریکا نے گرین لینڈ کی مکمل خریداری تک ٹیرف برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ گولڈن ڈوم دفاعی نظام کیلئے گرین لینڈ انتہائی اہم ہے، امریکا مذاکرات کیلئے تیارہے مگر سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY