نمائیندہ عالمی اخبار اسلام آباد
قومی ورثے کی اہمیت کے حامل پاکستان نشان ادارے ریڈیو پاکستان میں مالی بحران دن بدن شدت اختیار کر رہا ہے اور اس لمحے تک وزرات اطلاعات اور ڈی جی ریڈیو وزارت خزانہ سے اضافی گرانٹ لینے میں ناکام ہیں جسکی وجہ سے پنشنرز کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے
ایسی صورت حال میں پنشنرز کے مسائل حل کرنے اور انہیں عید الفطر سے پہلے پنشن مہیا کرنے کی بجائے ڈی جی طاہر حسن نے اپنے مشیروں کے مشورے پر پنشنرز کے اتحاد میں نفاق ڈالنے کی حکمت عملی اپنائی ہے اور اپنے معتمد لوگ پنشنرز کی صفوں میں شامل کر دیئے ہیں جو پنشرز کے ھدف کا نقصان پہنچانے کے لیئے نفاق کی ایسی کوششیں کر رہے کہ گروپ کے فعال کارکن الگ ہو جائیں تا کہ پنشنرز کی مہم کمزور پڑ جائے
دوسری طرف پنشنرز میں سے کچھ لوگوں نے اب وزارت سے یہ سوال کرنا شروع کر دیا گیا ہے کہ ڈی جی نے اکتوبر سے چارج سنبھالنے کے بعد سے اب تک ادارے کے لیئے کتنےپیسے کما کر دیئے ہیں جس مقصد کے لیئے انہیں اس ادارے میں بھیجا گیا تھا جبکہ اسکے بر عکس انکی نااہلی کے باعث ادارے میں مالی بحران انتہائی سنگین ہو گیا ہے













ہم نفاق کا بیج پنپنے نہیں دیں گے