سوشل میڈیا پروپیگنڈے کیخلاف نوجوانوں کا مثبت کردار ضروری ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

0
1396

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کا مثبت اور بامعنیٰ کردار ضروری ہے، نوجوان نسل کو حقائق پر مبنی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتِ حال اور پاکستان کے سیکیورٹی منظر نامے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام اور خوش حالی کے فروغ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے کے تجربات کو شاندار قرار دیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY