محکمہ داخلہ پنجاب نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اور یوم علی پر جلوس نکالنے پر پابندی عائد کر دی، تاہم ایس او پیز پورا کرنے پر امام بارگاہوں اور گھروں پر مجالس کی جاسکیں گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مجالس کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہو گا، جس میں محدود تعداد میں لوگ شرکت کر سکیں گے۔
امام بارگاہوں میں مجالس فرش پر ہوں گی اور شرکاء کے درمیان فاصلہ 6 فٹ ہو گا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بچوں، 50 سال سے زائد عمر کے افراد اور بیماروں کو امام بارگاہوں میں نہیں آنا چاہیے۔











