وفاقی حکومت نئی مردم شماری کا عمل پندرہ مارچ سے شروع کرنے کیلئے تیار ہوگئی ، مردم شماری دو ماہ میں مکمل کرنے کی سمری حتمی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوا دی گئی ۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے نئی مردم شماری کرانے کا عمل شروع کرنے سے متعلق غیر رسمی مشاورت مکمل کر لی ہے
مردم شماری 15 مارچ سے شروع کرنے کی سمری مشترکہ مفادات کونسل کو بھجوا دی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت 15مارچ سے مردم شماری کروانے کے لیے تیار ہے ۔ وفاقی حکومت نے صوبوں سے غیر رسمی مشاورت بھی کر لی ہے ۔ مردم شماری 15مارچ سے شروع ہو کر دو ماہ میں مکمل ہوگی ۔ مشترکہ مفادات کونسل مردم شماری کروانے کی حتمی منظوری دے گی













