بلوچستان کے شہرتربیت میں سیکیورٹی فورسز نےسڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کو ناکارہ بنادیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ایف سی بلوچستان نے سرچ آپریشن میں تربت دشت روڈ پر نصب باردوی سرنگ کوناکارہ بنایا، بارودی سرنگ نصب کرنے کا مقصد سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا تھا۔

آپریشن رد الفساد میں ایف سی بلوچستان نےسرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگ سے سیکیورٹی فورسز پرحملے کا منصوبہ ناکام بنا کرتربت، دشت روڈ پر نصب باردوی سرنگ کوناکارہ بنایا۔

بارودی سرنگ کا مقصد علاقےمیں مردم شماری کے عمل کو سبوتاژ کرنا اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا تھا، سیکورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچا لی گئیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY