تیسری قسط
5
دوش نبی پہ بیٹھنے والا حسین ہے
دنیا کے ہر شہید سے بالا حسین ہے
محشر تلک نسب میں بھی اعلی حسین ہے
ہاں فاطمہ کی گود کا پالا حسین ہے
وہ جس نے ظلم و جبر کی گردن مروڑ دی
جس نے یزیدیت کی کلائی بھی توڑ دی
6
اعزاز ہے حسین کا فرزند بوتراب
اس در پہ سر جھکاتا ہے ہر روز آفتاب
ہر فرد اس گھرانے کا علم و عمل کا باب
انکے لہو سے دین محمد پہ ہے شباب
جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں حسین
اللہ کے رسول کا کردار ہیں حسین
جاری ہے













