وہ تاجر بے ایمان ہے جھوٹے خواب بیچتا ہے،ارحم علیم

0
879

وہ تاجر بے ایمان ہے جھوٹے خواب بیچتا ہے
ساتھ انکے جھوٹی تعبیروں کی کتاب بیچتا ہے
رہتے ہیں سارے نابینا اب اس بستی میں
جہاں بینائی کا لالچ دیکر وہ عذاب بیچتا ہے
بدل دیگا حالات تمھارے یہ چورن بھی لے لو تم
جاہلوں کے ہاتھوں کتنی چیزیں وہ نایاب بیچتا ہے
بنا دیا فقیر جس نے اسی کو اپنا بادشاہ کہتے ہیں
عجب رعایا ہے جانتی ہے کہ وہ خانہ خراب بیچتا ہے
حضرت ناصح بھی وہاں اندھوں میں کانا راجا ہے
منبر پر وہ بھی اپنا کھوٹا مال و اسباب بیچتا ہے
وہ تاجر بے ایمان ہے جھوٹے خواب بیچتا ہے
ساتھ انکے جھوٹی تعبیروں کی کتاب بیچتا ہے
ارحم علیم

SHARE

LEAVE A REPLY