امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ کے سبب ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست کے مختلف جنگلوں میں تیزی سے پھیلتی ہوئی آگ کے سبب اب تک ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ جنگلوں میں لگنے والی اس آگ سے امریکا کا دوسرا بڑا شہر لاس اینجلس بھی متاثر ہوا ہے۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ خشک موسم اور تیز ہوائوں کے سبب تیزی سے پھیلنے والی آگ سے مزید آبادی متاثر ہو سکتی ہے۔ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY