جانسن اینڈ جانسن نے کووڈ 19 ویکسین کے بوسٹر شاٹ کی منظوری کیلئے امریکی ادارے کو درخواست دیدی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جانسن اینڈ جانسن کمپنی نے بوسٹر شاٹ کے ہنگامی استعمال کی منظوری کیلئے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو ڈیٹا جمع کرادیا گیا ہے۔
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 61 لاکھ 96 ہزار 952 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 48 لاکھ 23 ہزار 501 ہو گئیں۔












