ایک تعصب بھری پوسٹ کے جواب میں،اظہر الحق نسیم

0
1492

پاکستان میں ہر صوبے کی اپنی زبان ہے مگر سب کے درمیان رابطے کی زبان اردو ہے ، پنجابی پاکستان میں دوسرے نمبر پر سمجھی جانے والی زبان ہے اور تیسرے نمبر پر پشتو اور چوتھے نمبر پر سرائیکی اور سندھی ہے
مگر جو زبان سب سمجھتے ہیں وہ اردو ہے ۔ ۔ ۔ پاکستان میں کہیں بھی جائیں اردو بولی جاتی ہے سمجھی جاتی ہے اس لیے اردو قومی زبان ہے
جبکہ باقی زبانیں بھی قومی زبانیں ہی مانی جاتی ہیں ۔ ۔ ۔ مگر انکی علاقائی حدود ہیں

پنجابی اس لحاظ سے دوسری بڑی زبان ہے کہ اسکا ادب شاعری ہر ایک کو متاثر کرتا ہے ، پنجابی کے بعد سندھی ادب سارے پاکستان کو متاثر کرتا ہے ، جبکہ پشتو اور بلوچی ادب زیادہ متاثر کن نہیں بلکہ بلوچی اور پشتو موسیقی زیادہ مشہور ہے ۔ ۔ ۔

پاکستان اسی لیے پاکستان ہے ۔ ۔ ۔ کہ ہماری ثقافتیں ایک دوسرے سے مکس ہیں ، ہماری پنجابی دھمال سندھی قلندر کے لیے زیادہ مشہور ہے ، ہمارا بلوچی لیوا اور خٹک رقص ہر جگہ پسند کیا جاتا ہے ، پشتو کا رباب پاکستان میں ہر جگہ سُنا جاتا ہے ، سندھی کا الغوزہ اور بھٹائی کی وائی کو کون پسند نہیں کرتا

بس ہم اگرپاکستانی بن کہ سوچیں تو بہت کچھ ہے ، ورنہ تعصب کی نگاہ کریں گے اور کہیں گے کہ پنجابی اردو کا غلام ہے یا سندھی کو اردو پسند نہیں یا پشتو ہندکو ہماری زبانیں نہیں تو ۔ ۔ ۔ پھر ہمیں بکھرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا

ایک ہی کشتی کے ہیں مسافر
اک منزل کے راہی

اور
رنگ برنگے پھولوں کا گلدستہ پاکستان ہے

ہر پھول کا اپنا رنگ ہے اپنی خوشبو ہے

چمن میں سارے پھول ایک جیسے نہیں ہوتے ، مگر انکی پہچان الگ الگ سہی مگر ایک ہی چمن کے باسی تو ہیں

کبھی پاکستانی بن کہ بھی سوچا کرو ، تعصب نے آگے ہی ہمیں دنیا میں ذلیل کر رکھا ہے اب تو کچھ سمجھ جاوٗ، اپنے پنجابی صوفیا سے ہی کچھ سیکھ لو ۔ ۔ ۔

اظہر الحق نسیم

SHARE

LEAVE A REPLY