الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے حکومتی امور میں با اثر افراد کی مبینہ مداخلت کا نوٹس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے حکومتی امور میں با اثر افراد کی مبینہ مداخلت سے متعلق دونوں صوبائی نگران وزرائے اعلیٰ کو خط لکھ دیا۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے خط میں لکھا کہ اطلاعات ہیں کہ کچھ با اثر شخصیات حکومتی کاموں میں مداخلت کررہی ہیں۔ ان شخصیات میں سیاسی اور ممکنہ انتخابی امیدوار بھی شامل ہیں۔ ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ اور محکموں میں مداخلت کی جا رہی ہے۔












