بھارت کی شمالی ریاستوں میں آنے والی شدید آندھی اور طوفان کے باعث ہونے والے حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد سو سے زیادہ ہو گئی ہے اور 205 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چلنے والی آندھی سے سب سے زیادہ نقصان اترپردیش اور راجھستان کی ریاستوں میں ہوا ہے جہاں بیشتر ہلاکتیں درخت، عمارتیں اور بجلی کے کھمبے گرنے سے ہوئیں۔

حکام کے مطابق اب تک اتر پردیش میں 64 اور راجھستان میں 33 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اترپردیش کی ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ آندھی سے سب زیادہ متاثر ضلع آگرہ ہوا ہے جہاں مختلف حادثات میں 36 افراد کی جانیں گئی ہیں۔

معروف سیاحتی مقام تاج محل بھی آگرہ میں ہی واقع ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ آندھی سے اس تاریخی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

SHARE

LEAVE A REPLY