لبنان میں کئی روز سے جاری مظاہروں کے بعد اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم سعد الحریری کی مخلوط حکومت نے معاشی اصلاحات کے پیکج پراتفاق کر لیا ہے۔
اس پیکج کی منظوری کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں متوقع ہے۔ خیال ہے کہ سرکاری اخراجات گھٹانے کے لیے لبنان کی تیس رُکنی کابینہ میں وزرا کی تنخواہیں کاٹ کر نصف کر دی جائیں گی جبکہ سرکاری اداروں میں افسران کو ملنے والی مراعات بھی کم کر دی جائیں گی۔
لبنان میں بجٹ کا خسارہ بے قابو ہے اور مالیاتی بحران کی وجہ سے سرکاری ادارے مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ دارالحکومت بیروت میں اتوار کو بھی ہزاروں مظاہرین نے سڑکوں پر مارچ کیا اور مہنگائی اور مبینہ حکومتی کرپشن کے خلاف نعرے لگائے۔












