افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک سیاسی اجتماع پر ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

کابل پولیس کے مطابق اس حملے میں اٹھارہ افراد زخمی بھی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

اسی سیاسی اجتماع میں رکن پارلیمان حافظ منصور بھی شامل تھے تاہم وہ محفوظ رہے ہیں۔ داعش نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY