ایرانی میزائل مجرم اسرائیل پرگرتے دیکھ کر بہت خوش ہیں: ابو عبیدہ

0
772

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ جارح ممالک آزاد ایرانی قوم کاعزم نہیں توڑ سکتے۔

ابو عبیدہ نے کہا کہ ایرانی میزائل مجرم اسرائیل پرگرتے دیکھ کر بہت خوش ہیں، یہ غزہ کے ہزاروں شہیدوں کے قتل عام کا ردعمل بھی ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے مزید کہا کہ نازی صیہونی صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

اپنے بیان میں ابو عبیدہ نے کہا کہ ایران تمام اسلامی ممالک کی اولین لائن آف ڈیفنس ہے، ایران کی طاقت کا استعمال نہ ہو تو اسرائیل ایک کے بعد دوسرے مسلم ملکوں پر چڑھ دوڑے۔

ترجمان القسام بریگیڈ نے کہا کہ مسلم اُمہ اسرائیل اور امریکا کےخلاف متحد ہوجائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY