ہالی وڈ کی اکثر فلموں میں سپر ہیروز کے فضا ؤں میں اڑنے کے مناظر دکھائے جاتے ہیں تاہم اب اس خواب نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے اور ایک ایسا فلائی بورڈ تیار کر لیا گیا ہے جس پر سوار ہو کر فضاؤں کی سیر ممکن ہو گئی ہے ۔
فرانس سے تعلق رکھنے والے فرانک زپاٹا کا تیار کردہ یہ فلائی بورڈ103.4میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتا ہے اور اس میں نصب گیس ٹربائنزاورطاقتورانجن کی مدد سے یہ فلائی بورڈ ایک انسان کے وزن کے ساتھ فضا میں کئی فٹ اونچائی تک اُڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
فضاؤں میں اڑان بھرنے کا خواب حقیقت بن گیا
تیز رفتاری سے سفر کرتے ہوئے یہ فلائی بورڈ اسپورٹس کار کو بھی مات دے دیتا ہے اوردیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیتا ہے ۔













