کراچی ٹیسٹ میں چوتھے دن کے خاتمے پر سری لنبکا کے سات کھلاڑی دو سو بارہ پہ آوٹ تھے کہ پاکستان کی جانب سے 476 رنزکا ھدف ملا تھا

میچ مکمل طور پر میزبان ٹیم کی گرفت میں ہے اور پاکستان نے 555 رنز 3 کھلاڑی آوٹ پر اپنی دوسری اننگ ڈیکلیئر کردی ہے اور یوں سری لنکا کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 476 رنز کا ہدف درکار ہے۔

دوسری اننگز میں نسیم نے تین وکٹ لی ہیں جبکہ اوشادا فرنینڈو نے ایک سو دو سکور کیا ہے۔ کل پیر کو میچ کا آخری دن ہے

پاکستان کی اننگ کی خاص بات کپتان سمیت ٹاپ فور بلے بازوں کی سنچریاں تھیں جو دنیائے کرکٹ میں دوسری بار اور پاکستان کرکٹ میں پہلی بار ریکارڈ بنا ہے۔

گزشتہ روز کے کھیل میں پنڈی ٹیسٹ میں ورلڈ ریکارڈ سنچری بنانے کے بعد عابد علی نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں دوسری سنچری بنا کر ایک اور سنگ میل اپنے نام کر لیا، پہلے دو ٹیسٹ میں 2سنچریاں بنانے والے عابد علی پہلے پاکستانی اور دنیا کے نویں بیٹسمین بنے ہیں۔

مسلسل ناکام رہنے والے کپتان اظہر علی 14ویں اننگز میں پہلی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے، بیٹنگ کے لئے سازگار ہوتی ہوئی پچ پر اب پاکستانی بولنگ کو آزمائش سے گزرنا ہوگا۔

عابد علی کی پر اعتماد بیٹنگ اورشان مسعود کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فائٹ بیک کرتے ہوئے میچ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اب وہ ٹیسٹ میں جیت کی پوزیشن میں آگیا ہے۔

کراچی ٹیسٹ میں تیسرے دن کے کھیل میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 338رنز بنائے جبکہ سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے80 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY